ETV Bharat / business

شمسی توانائی سے چلنے والا فریزر تیار - شمسی توانائی (سولر) سے چلانے والا فریزر تیار

انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ ملک میں پروڈکشن کے بعد تقریباً 30 سے 40 فیصد پھل اور سبزیاں خراب ہو جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں تقریباً 10 فیصد اناج بھی تباہ ہو جاتا ہے جس سے 80 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

indian agricultural research institute makes Solar freezer

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 8:21 PM IST

نئی دہلی: انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا نے کسانوں کے پھلوں اور سبزیوں کے تلف ہونے کے سبب ہونے والے نقصان کی روک تھام کے لیے شمسی توانائی (سولر) سے چلانے والا فریزر تیار کر لیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اشوک کمار سنگھ نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے فریزر کی ٹیکنالوجی کا ڈویلپمنٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے۔ پوسا فارم سن فریز کی دیکھ ریکھ کا خرچ صفر ہے اور اس میں دو ٹن پھلوں اور سبزیوں کو رکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کسان دن میں شمسی توانائی اکٹھا کریں گے اور بازار میں فروخت نہ ہونے والی اشیاء کو رات میں فریز میں رکھ سکیں گے۔ یہ فریزر 10 فٹ لمبا، چوڑا اور اونچا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے آج ہی اپنی ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے کا معاہدہ جے پور کی ایک نجی کمپنی سے کیا۔ اس کی قیمت ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ روپیے کے درمیان ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں پروڈکشن کے بعد تقریباً 30 سے 40 فیصد پھل اور سبزیاں خراب ہو جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں تقریباً 10 فیصد اناج بھی تباہ ہو جاتا ہے جس سے 80 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ اسی کے ساتھ ماحولیات کو بھی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ گرمی والے مقامات کے لیے اور بجلی کا مسئلے سے دو چار مقامات کے لیے یہ فریزر مناسب ہے۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کل کسان میلے میں اس کا افتتاح کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.