ETV Bharat / business

مارچ میں انجینئرنگ برآمدات میں 70 فیصد اضافہ - برآمدات میں 70 فیصد کا اضافہ

مجموعی بھارتی برآمدات میں انجینئرنگ مصنوعات کی ایکسپورٹ کی حصہ داری تقریباً 25فیصد ہے۔

India posts record high YoY merchandise exports in March 2021

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 10:59 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں بھارتی انجینئرنگ مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے موجودہ برس کے مارچ میں ان کی برآمدات میں 70 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

انجینئرنگ پروڈکٹ پروموشن کونسل آف انڈیا نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ کورونا وبا کے بعد غیرملکی بازاروں میں بھارتی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات مارچ میں 2021میں 70.28 فیصد اضافہ ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔

کونسل کے صدر مہیش دیسائی نے کہاکہ انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیا کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، لیکن ابھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک مہینہ کے اضافہ سے کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکالا جانا چاہیے۔

مجموعی بھارتی برآمدات میں انجینئرنگ مصنوعات کی ایکسپورٹ کی حصہ داری تقریباً 25فیصد ہے۔ یہ زرمبادلہ کا سب سے بڑا جز بھی ہے۔ اس شعبہ میں تقریباً چالیس لاکھ لوگ کام کرتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.