ETV Bharat / business

بی ایس این ایل-ایم ٹی این ایل کے نصف ملازمین رضاکارانہ سبکدوش

author img

By

Published : Dec 4, 2019, 3:27 PM IST

پبلک سیکٹر کی ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہا نگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) کے انضمام سے قبل آدھے ملازمین نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ (وی آر ایس ) کے لیے درخواست دی ہے ۔

Half of BSNL & MTNL employees volunteer outgoing
ایل کے نصف ملازمین رضاکارانہ سبکدوش

وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے بدھ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران یہ اطلاع دی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بی ایس این ایل میں ایک لاکھ 65 ہزار اور ممبئی اور دہلی میں خدمات فراہم کرنے والی ایم ٹی این ایل میں 21 ہزار ملازمین ہیں۔

بی ایس این ایل کی آمدنی کا 75 فیصد اور ایم ٹی این ایل کی آمدنی کا 87 فیصد ملازمین کی تنخواہ اور مراعات پر خرچ ہو جاتا ہے جبکہ پرائیوٹ مواصلاتی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں یہ تناسب کافی کم ہے۔

مزید پڑھیں : خصوصی رپورٹ: سمجھئیے، جی ڈی پی کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ان دونوں کمپنیوں کے مجوزہ انضمام سے پہلے دونوں کمپنیوں کے ملازمین کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا متبادل دیا گیا تھا۔

منگل کو اس کے لئے درخواستوں کا آخری دن تھا ۔ تقریبا 92 ہزار ملازمین نے وی آر ایس کے لئے درخواستیں دی ہیں ، جو ملازمین کی کل تعداد 1.86 لاکھ سے تقریبا نصف ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.