ETV Bharat / business

دو ماہ میں ایندھن کی قیمتوں میں 8.50 روپے فی لیٹرکا اضافہ

قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جارہی کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

Fuel price hike 8.50 rupee during two month
دو ماہ میں ایندھن کی قیمتوں میں 8.50 روپے فی لیٹرکا اضافہ
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 4:17 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں پیٹرول نو فیصد اور ڈیزل دس فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جون میں پیٹرول کی قیمت میں 4.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.03 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں بھی پیٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔ اس طرح پیٹرول دو مہینوں میں 8.41 روپے (9.30 فیصد) اور ڈیزل 8.45 (10.47 فیصد) مہنگا ہوا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 04 مئی سے شروع ہوا۔ اس سے قبل مارچ اور اپریل میں دونوں ایندھن کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔ مئی میں 16 دن کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جبکہ باقی 15 دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جون میں بھی قیمتوں میں 16 دن اضافہ ہوا ہے، جبکہ باقی 14 دن مستحکم رہیں۔

قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جارہی کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ لندن کے برینٹ کروڈ جو معیاری خام تیل سمجھا جاتا ہے، کی 30 اپریل کو فی بیرل قیمت 67.66 ڈالر تھی، جو اب بڑھ کر 75 ڈالر فی بیرل کے قریب ہوگئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.