ETV Bharat / business

سنہ 2024 تک پانچ ٹریلین معیشت کے ہدف کو حاصل کرنا ممکن نہیں!

پارلیمانی پینل نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں بڑی تعداد میں مزدوروں کی نقل مکانی ہوئی ہے۔ اس سے 2024 میں پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے خواب میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

five trillion dollar economy dream of india by 2024 may get delayed

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:16 PM IST

شہری ترقی سے متعلق پارلیمانی پینل نے کہا ہے کہ عالمی وبا کوڈ۔19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کی بڑی تعداد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے، اسی وجہ سے سنہ 2024 تک بھارت نے جو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا ہدف مقرر کیا تھا اس میں دیری ہوسکتی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ معیشت کے دوسرے شعبوں میں ملازمت کی کمی، رہائش اور شہری امور کے مقاصد کو حاصل کرنے کا ہدف 2024 سے بھی آگے جاسکتا ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے حکومت کے ردعمل اور حکمت عملی کو مضبوط کرنا ہوگا۔

تاہم کمیٹی نے جاری اور مستقبل کے انتظام کے لیے وزارت کی تعریف کی، جو چار بڑے مشنوں کے تحت منصوبہ بند ہے۔ اس میں دیگر چیزوں کے علاوہ شہری علاقوں میں مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کے ساتھ ایک اور پانچ سالہ SWM کی توسیع بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد 2024 تک ملک کی معیشت کو پانچ ٹریلین معیشت بننے میں مدد کرنا ہے۔

اپنی سفارشوں میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگندبیکا پال کی سربراہی میں کمیٹی نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کی گرانٹ (2020-21) کی مانگ ہے۔ جس میں 57،786 کروڑ روپے کی مجموعی فراہمی اور 50-5039 کروڑ روپے کی خالص فراہمی کی تجویز ہے۔

اس میں غربت کا خاتمہ، کفایتی رہائش اور صفائی ستھرائی کے تین بڑے مسائل کو حل کرنے کے لیے حمکت عملی کے ذریعے چیلجوں کا ازالہ کرتی ہے۔ PMAY (U) ، SCM ، SBM (U) اور DAY-NULM شہری بھارت 2024 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ہمیں بتادیں کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ اور شہری امور نے پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ مئی 2014 سے حکومت نے شہریکرن کا ایک انتہائی جامع پروگرام شروع کیا۔ وزارت نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کے لیے زیادہ مالی اعانت کے اہم امور پر 2014-15 سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے تحت بجٹ مختص کرنے میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا۔

گذشتہ 6 برسوں میں شہری شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے 2020-21 کے لیے بجٹ مختص اور قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن میں شہری انفراسٹرکچر پر 17،74،167 کروڑ روپے کی تخمینی سرمایہ کاری کے ساتھ 2024 تک پانچ ٹریلین معیشت کا ہدف رکھا ہوا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.