ETV Bharat / business

'دیکھو اپنا دیش' ویبینار سیریز میں گوا کی شاندار پیش کش

author img

By

Published : May 28, 2020, 10:55 AM IST

سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش سیریز کے تحت ’ثقافت و سیاحت۔ گاؤں کی معیشت کی دو جہات'، کے موضوع پر اپنے 24 ویں ویبینار کا انعقاد کیا۔

Dekho Apna Desh Series
علامتی تصویر

مرکزی وزارت سیاحت نے 'دیکھو اپنا دیش' سیریز کے تحت 'ثقافت و سیاحت۔ گاؤں کی معیشت کی دو جہات' کے عنوان پر 26 مئی 2020 کو منعقدہ ویبینار میں بھارت کے سب سے مقبول سیاحتی مرکز 'گوا' کی ثقافت، تاریخ، وراثت اور آرکیٹیکچرل و حسن کو پیش کیا گیا۔ اس طرح سے شرکاء کو کم معروف مقامات، تاریخ، آرکیٹیکچر، ثقافت اور وراثت سے روبرو کرایا گیا جو ابھی تک سیاحوں کی نظر سے اوجھل تھے۔

سنجیو سردیسائی (مورخ) آرمینیو ریبیریو (آرکیٹیکٹ) اور سوانی شیٹی (آرکیالوجسٹ) کے ذریعے پیش کئے گئے ویبینار میں گوا کی خوش حالی سے واقف کرایا، اس کا سلسلہ صدیوں کی شاندار تاریخ اور ثقافتی لین دین اور تخلیقیت پر محیط ہے، جو مشہور سمندری ساحلوں اور نائٹ لائف سے ماوراء ہے۔

ویبینار سیشن میں کدمبا سلطنت سے لے کر وجے نگر سلطنت، عہد وسطیٰ کے دوران بہمنی سلطنت اور بیجاپور سلطنت اور گوا پر پرتگالیوں کے اس حملے جس میں بیجاپور سلطنت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کی تاریخ کی جھانکی پیش کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر اظہار خیال کیا کہ کیسے تقریباً 450 برسوں پر محیط پرتگالی حکومت کا گوا کی ثقافت، پکوان اور آرکیٹیکچر پر زبردست اثر پڑا۔

سمندری فوسلس، دفن شدہ سی شیلس اور ساحلی بیلٹ میں ٹوپوگرافی کی دیگر خصوصیات کی موجودگی سے اشارہ ملتا ہے کہ گوا سمندر سے جیولوجیکل ٹیکٹونک پلیٹ موومنٹ کی وجہ سے اٹھا۔ اس تاریخ سے صفا مسجد، کانوینٹ آف سینٹ مونیکا، آرک بشپس کیتھڈرل، بیسیلکا آف گوا، دیش پربھو پیلس، ساؤنڈیکر پیلس، جو کہ پرتالیوں کے ذریعے بنایا گیا تھا، ڈیاؤ پیلس، ٹی بی کنہا مینشن، سولر کولاکوس ہاؤس، پنجم جیسی وراثتی آرکیٹیکچر کا پتہ چلتا ہے، جو کہ نہ صرف دلچسپ ہیں بلکہ گوا کی تاریخ کا دروں ہیں۔

دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز وزارت سیاحت کے ذریعے الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ذریعے تخلیق کردہ نیشنل ای۔گورنینس ڈویژن (این ای جی ڈی) کے سرگرم تکنیکی تعاون سے پیش کیا جارہا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل ایکسپیرینس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو مؤثر طریقے پر جوڑنا اور سبھی حصص داروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہے۔

ویبینار کے سیشنز اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured پر اور حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے سبھی سوشل میڈیا ہینڈلس پر دستیاب ہیں۔

اگلا دیکھو اپنا دیش ویبینار 28 مئی 2020 کو 1100- 1200 بجے ’نارتھ ایسٹ انڈیا فار دی ایمرسیو ٹریویلرس‘ کے موضوع پر ہوگا۔ رجسٹر کرنے کے لئے https://bit.ly/NorthEastDAD پر کلک کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.