ETV Bharat / business

عالمی معیشت کو 2000 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: اقوام متحدہ

ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ یہ وبا بعض ممالک میں کساد بازاری کا باعث بنے گی اور عالمی شرح نمو گھٹ کر 2.5 فیصد سے کم رہ جائے گئی۔

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 8:50 PM IST

Coronavirus outbreak could cost global economy up to USD 2 trillion: UNCTAD
علامتی تصویر

اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقیاتی ایجنسی 'انک ٹاڈ' نے کہا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس پھیلنے سے عالمی معیشت کو دو ٹریلین کا نقصان ہو سکتا ہے۔

ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ یہ وبا بعض ممالک میں کساد بازاری کا باعث بنے گی اور عالمی شرح نمو گھٹ کر 2.5 فیصد سے کم رہ جائے گئی۔ ابتدائی منفی منظرنامے میں عالمی معیشت کو 2000 ارب ڈالر تک کے نقصان کی بات کہی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ٹویٹر ہینڈل میں کہا گیا ہے' رواں برس کورونا وائرس پھیلنے سے عالمی معیشت کو 2000 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔ انک ٹاڈ حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی جائے'۔ حالانہ اگر حالت بد سے بدتر تک نہیں ہوئے تو نقصان کچھ کم ہو سکتا ہے۔'

اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی کانفرنس (انک ٹاڈ) کے گلوبلائزیشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹریٹجی ڈویژن کے ڈائریکٹر رچرڈ کوجول رائٹ نے تاہم کہا کہ' ہم رواں برس عالمی معیشت میں مندی کا تصور کر رہے ہیں، اور اندازہ ہے کہ اس سے ایک ہزار ارب ڈالر تک کا نقصان ہوگا'۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے وبا کے المناک انسانی نتائج کے علاوہ اس نے معاشی بے یقینی بھی پھیلا ہے۔

خیال رہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والے خطرناک کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 100 سے زائد ممالک میں اب تک ہزاروں افراد کی موت ہو چکی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.