ETV Bharat / business

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس کا طنز - حکومت 32 روپے فی لیٹر کا پیٹرول 90 روپے

کانگریس ترجمان رندیپ سورجے والا نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا ایک ہی نعرہ ہے 'ہم اپنے دو ہمارے'، کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا'۔

congress attacked on modi govt rising fuel prices
congress-attacks-on-central-govt-over-rise-in-fuel-prices
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 9:41 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر 'فیول ٹیکس-جی وی' ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ' ملک کے عام عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔ پارٹی ترجمان رندیپ سورجے والا نے دعوی کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے گذشتہ ساڑھے چھ برسوں میں عوام سے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 21.50 لاکھ کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا 'فیول ٹیکس-جی وی مودی حکومت ملک کے عوام کے لیے لعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ' مئی 2014 سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر 21.50 لاکھ کروڑ کی لوٹ کی ہے۔ لہذا بی جے پی کا نیا نام 'خوف ناک جن لوٹ پارٹی' ہے۔'

ویڈیو

کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا 'مسلسل 11 دنوں سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ یکم مئی 2019 کے بعد اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں 15.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15.33 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا چکا ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں پیٹرول 100 روپے اور ڈیزل 90 روپے کو عبور کرچکا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عام عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم کے پاس صرف ایک نعرہ ہے - 'ہم دو، ہمارے دو' 'ڈیزل 90 ، پیٹرول سو'۔

سرجے والا نے کہاکہ 'شرمناک بات یہ ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر کھلی ڈکیتی کو مسلط کرنے کے باوجود، بی جے پی حکومت اس کا الزام کانگریس پر ڈالر اپنا پیچھا چھڑانا چاہتی ہے۔'

پیٹرول کی قیمتوں میں 26 فیصد اضافہ

ان کے مطابق 26 مئی 2014 کو خام تیل کی قیمت 108.05 فی بیرل تھی، جب کہ پیٹرول کی قیمت 71.51 روپے فی لیٹر تھی۔ آج یہ بڑھ کر 90.19 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، یعنی خام تیل کی قیمت میں 41 فیصد کمی آئی ہے، لیکن پیٹرول کی قیمت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں 41 فیصد کمی

انہوں نے کہا کہ اسی طرح مئی 2014 میں ڈیزل کی قیمت 57.28 روپے فی لیٹر تھی، جو آج بڑھ کر 80.60 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ یعنی خام تیل کی قیمت میں 41 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، لیکن پھر بھی ڈیزل کی قیمت میں 40.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کچھ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے سوال کیا کہ مودی حکومت 32 روپے فی لیٹر کا پیٹرول 90 روپے میں اور 34 روپے فی لیٹر کا ڈیزل 80 روپے فی لیٹر کیوں فروخت کررہی ہے؟ سرجے والا نے دعوی کیا 'سچائی یہ ہے کہ مودی سرکار نے خام تیل کی گھریلو پیداوار کرنے والی او این جی سی کا بجٹ ہی حکومت نے کاٹ دیا ہے۔

سال 2019۔2020 میں او این جی سی کا بجٹ 32،501 کروڑ روپے تھا، رواں برس اسے کم کرکے 29،800 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'انڈین نیشنل کانگریس کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت تیل کی لوٹ مار کو روکیں، اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے ملک کے 130 کروڑ عوام کو ریلیف دیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.