ممبئی: عام بجٹ میں گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے اعلانات سے حوصلہ مند سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری سے آج شیئر بازار میں مسلسل دوسرے دن بھی تیزی جاری رہی۔
ممبئی شیئر بازار (بی ایس ای) کا سینسری انڈیکس سینسیکس 2.46 فیصد یعنی 1197.11 پوائنٹز بڑھ کر 49797.72 پوائنٹز وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 2.57 فیصد یعنی 366.65 بڑھ کر 14647.85 پوائنٹز پر بند ہوا۔
- مزید پڑھیں: برآمدات میں اضافے، معیشت میں بہتری کے اشارے: ایف آئی ای او
- بھارت کا مالی خسارہ اندازے سے زائد ہونے کی امید: فیچ
کاروبار کی شروعات سرمایہ کاروں کے جوش و خروش کے ساتھ ہوئی اور سینسیکس 592.65 پوائنٹز کی تیزی کے ساتھ 49193.26 پوائنٹس پر کھلا اور 50154.48 پوائنٹز کی اعلیٰ شرح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ دوپہر کے بعد منافع وصولی کے سبب یہ ایک بار شروعاتی کاروبار کے 49193.26 پوائنٹز کی سطح تک بھی آیا لیکن مسلسل جاری خریداری کی بدولت بالآخر یہ گذشتہ روز کے 48600.61 پوائنٹز کے مقابلے 2.46 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49797.72 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔
نفٹی 199.9 پوائنٹز کی تیزی کے ساتھ 14481.10 پوائنٹز پر کھلا۔ دن میں اس کی اعلیٰ شرح 14731.70 پوائنٹز اور نچلی سطح 14469.15 پوائنٹز رہی۔ بالآخر یہ گذشتہ روز کے مقابلے 366.65 پوائنٹز کے اضافے میں 14647.85 پوائنٹز پر بند ہوا۔ نفٹی کی 50 میں سے 43 کمپنیوں کے شیئر میں اضافہ ہوا اور باقی سات سرخ نشان میں رہے۔
بی ایس ای میں صنعت کے شعبے میں سب سے زیادہ 4.23 فیصد کی تیزی رہی۔ اس کے بعد آٹو میں 3.95 فیصد، کیپیٹل گُڈس میں 3.91 فیصد، ریئلٹی میں 3.70 فیصد، بینکنگ میں 3.42 فیصد، بیسک میٹیریلس میں 3.22 فیصد، ٹیلی کام میں تین فیصد، مالیات میں 2.94 فیصد، بجلی میں 2.79 فیصد، تیل اور گیس میں 2.39 فیصد، یوٹیلٹیز میں 2.25 فیصد، ہیلتھ کیئر میں 1.84 فیصد، دھات میں 1.82، انرجی میں 1.81 فیصد، ٹیک میں 1.79، آئی ٹی میں 1.45 فیصد، کنزیومر ڈیوربلس میں 0.93 فیصد اور ایف ایم سی جی کے شیئر میں 0.01 فیصد کی تیزی تھی۔
بی ایس ای کے مڈکیپ میں آج 97 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 75 میں خریداری ہوئی‘ وہیں 21 میں فروخت نظر آئی۔ اسی طرح اسمال کیپ میں 717 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 460 کے شیئر میں تیزی رہی جبکہ 244 نقصان میں رہے۔
یو این آئی