ETV Bharat / business

بجٹ کے بریف کیس کی تاریخ پر ایک نظر

سنہ 2020۔21 کا عام بجٹ یکم فروری کو پیش ہونے والا ہے۔ پارلیمنٹ کے نارتھ بلاک میں بجٹ دستاویزات کی چھپائی شروع ہوگئی ہے۔ بجٹ کے دن پورے ملک کی نگاہیں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ سب کی نگاہیں وزیر خزانہ کے بجٹ کے بریف کیس پر بھی ہوتی ہیں، جش کے ایک دل چسپ تاریخ ہے۔

Budget 2020: Know the journey of Budget Briefcase
بجٹ کے بریف کیس کی تاریخ پر ایک نظر
author img

By

Published : Jan 29, 2020, 6:57 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:28 AM IST

آئیے جانتے ہیں بجٹ بریف کیس کی تاریخ کیا ہے؟ اس بریف کیس کی وقت کے ساتھ ساتھ سائز، ساخت اور رنگ میں تبدیل ہوتی رہی۔کبھی سرخ، کبھی سیاہ، کبھی بھوری۔

بجٹ کے بریف کیس کی تاریخ پر ایک نظر
آزادی کے بعد بھارت کے مختلف وزرائے خزانہ نے اپنے حساب سے مختلف رنگوں کے بریف کیسز استعمال کیے۔

بجٹ پیش کرنے سے قبل وزارت خزانہ، وزیر خزانہ کو تین یا چار بیگوں کی تجویز پیش کرتی ہے، جس میں سے وہ اپنی پسند کے مطابق اپنے بریف کیس کو منتخب کرتے ہیں۔

آئیے وزرائے خزانہ کے بریف کیسز کے رنگوں اور ان کے رنگوں کے انتخاب پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

بھارت میں سب سے پہلا بجٹ لیاقت علی خان نے پیش کیا تھا جو آزادی سے قبل ایک عبوری بجٹ تھا، اس کی مدت 9 اکتوبر 1946 سے 14 اگست 1947 تک تھی۔

جبکہ وزیر خزانہ آر کے شانکھم چیٹی نے سنہ 1947 کو عام بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے بجٹ سے متعلق دستاویز چمڑے کے بیگ میں رکھا تھا۔

سنہ 1956 سے لے کر 1958 تک اور 1964 سے لے کر 1966 تک کے درمیان وزیر خزانہ رہے ٹی ٹی کرشنامچاری بجٹ کے دستاویزوں کو ایک فائل بیگ میں پارلیمنٹ لے جاتے تھے۔

ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے 1958 میں سیاہ رنگ کے بریف کیس کا استعمال کیا تھا۔

سنہ 1970 کے بعد سے ملک کے وزیر خزانہ نے کلاسیک ہارڈ ٹاپ بریف کیس کا استعمال کرنا شروع کیا تھا۔

اٹل بہار واجپئی کے دورا اقتدار میں یشونت سنہا کا بجٹ کا بریف کیس برطانیہ کے چانسلر کے ذریعہ استعمال ہونے والی پٹیوں کی طرح تھا۔

جبکہ سابق وزیراعظم اور وزیر خزانہ منموہن سنگھ نے بجٹ کے لیے ولیم ایورٹ گلیڈ اسٹون کے بریف کیس کی طرح ایک بریف کیس کا استعمال کیا تھا۔

سب سے دلچسپ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا سوٹ کیس تھا۔ پرنب مکھرجی نے گلیڈ اسٹون جیسے چیری براؤن بجٹ کے اٹیچی کو استعمال کیا۔

جبکہ پی چدمبرم نے اپنے دور میں ایک سادہ بھوری اور ایک سرخ رنگ کے بریف کیس کا استعمال کیا۔

مودی حکومت میں وزیر خزانہ رہے ارون جیٹلی نے سنہ 2014 میں بجٹ کے لیے بھورے رنگ کا بریف کیس استعمال کیا تھا، اگلے برس جیٹلی نےگہرے لال رنگ اور سنہ 2017 میں گہرے بھورے رنگ کا بریف کیس استعمال کیا۔

جبکہ موجودہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنا پہلا مرکزی بجٹ لال ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر لائی تھیں، جسے بجٹ بہی کھاتا کہا گیا۔ اس قدم سے بجٹ کے دن ایک بریف کیس لے جانے کی روایت ختم ہوگئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.