خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آ ج پارلیمنٹ میں 2020-21 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی کے موضوع کے لیے بنیادی ڈھانچہ انتہائی اہم ہے۔ لہذا یہ بجٹ سبھی شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کے نام منسوب ہے۔
ان لینڈ واٹر ویز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ نیشنل واٹر وے 1 پر 'جل وکاس مارگ' کی تکمیل کی جائے گی اور 890 کلو میٹر طویل دھبری سعدیہ کنکٹیویٹی کی تکمیل 2022 تک کی جائے گی۔'
سیتارمن نے مزید کہا کہ 'ارتھ گنگا'منصوبہ پرکام جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ منصوبہ ندیوں کے کنارے اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے وزیراعظم کے تصور کا حصہ ہے۔ ملک میں نقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے مقصد سے مرکزی بجٹ میں تقریبا 1.70لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔