ETV Bharat / business

BMC Budget 2022: بی ایم سی نے 45940.78 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا

بی ایم سی کمشنر آئی ایس چہل نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی برس 2022۔23 کا بجٹ گذشتہ برس کے مقابلے 17.70 فیصد زیادہ ہے۔ BMC Budget 2022

BMC Budget 2022: BMC unveils Rs 45,949 crore budget
بی ایم سی نے 45940.78 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا
author img

By

Published : Feb 3, 2022, 6:03 PM IST

ملک کی سب بڑی میونسپل بِرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جمعرات کو مالی برس 2022-23 کے لیے 45940.78 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا BMC Budget 2022 جو گذشتہ مالی برس کے 39038.83 کروڑ روپے سے 6901.95 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ BMC Unveils Rs 45,949 Crore Budget

بی ایم سی کمشنر آئی ایس چہل نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مالی برس 2022۔23 کا بجٹ گذشتہ برس کے مقابلے 17.70 فیصد زیادہ ہے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی ایم سی کی جانب سے لیوی کے ذریعے ممبئی کے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔

مسٹر چہل نے کہا کہ کارپوریشن نے آب و ہوا، صفائی اور صحت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ مالی برس 2022-23 میں ڈسپنسریز کی اپ گریڈیشن کے لیے 257.5 کروڑ روپے، 13 ڈسپنسریز کو معیاری بنانے کے لیے 11 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ میٹرنٹی ہومس کی اپ گریڈیشن کے لیے 35.38 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ اگلے مالی برس میں، آر/نارتھ وارڈ کے راولپاڑہ اور ایم/ایسٹ وارڈ کے شیواجی نگر میں دو نئے میٹرنٹی ہوم شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’واٹر فار آل‘ (سبھی کے لیے پانی) پالیسی کے تحت پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے اور پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے سے متعلق دیگر کاموں کو بی ایم سی کے سامنےمنظوری کے لیے رکھا جائے گا۔ اس کے لیے 623.12 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

مسٹر چہل نے کہا کہ کارپوریشن نوجوان نسل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے اور انہیں مستقبل کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے بہترین آلات اور سہولیات دینا چاہتی ہے اور اسی لیے تعلیم کے بجٹ میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے'۔

بی ایم سی نے مالی برس 22 میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کے اخراجات کو بڑھا کر 6933 کروڑ روپے کر دیا ہے۔

مسٹر چہل نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی ایم سی نے 14 جنوری 2022 کو 8999-22-8999 نمبر کے تحت ایک واٹس ایپ چیٹ بوٹ شروع کیا ہے تاکہ شہریوں کو بی ایم سی کی خدمات تک آسان رسائی حاصل ہو۔

بی ایم سی کی تقریباً 80 خدمات چیٹ بوٹ کی سہولت سے آسانی سے قابل رسائی ہوں گی۔ شہری دکان کے لائسنس کے لیے درخواست دینے، مختلف چارجز ادا کرنے، بی ایم سی کے دفاتر کا دورہ کیے بغیر اپنے واٹس ایپ کے ذریعے بی ایم سی کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایم سی واحد میونسپل کارپوریشن ہے جو کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے میونسپلٹی کے مخصوص فریم ورک پر کام کرتی ہے، جس میں تعمیل میں آسانی، نگرانی میں آسانی اور خدمات کی فراہمی میں آسانی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.