ETV Bharat / business

'آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا' - 'آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی وجہ سے ملک کا کوئی بھی باشندہ جو جموں و کشمیر میں رہائش پذیر نہیں ہے وہ جموں و کشمیر میں زمین نہیں خرید سکتا جس کی وجہ سے وہاں ترقی نہیں ہو رہی تھی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 7:27 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں تقریر کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کے خاتمے کی مخالفت کرنے والوں کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی مخالفت کرنے والے مجھے اس کے نفاذ کے فوائد بتائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ویڈیو

انہوں نے کہا جموں و کشمیر کو جنت نشاں کہا جاتا ہے کیوں کہ وہاں پر سیر و تفریح کے لیے بہت ساری جگہیں ہیں، سیاح قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے جموں و کشمیر کا رخ کرتے ہیں لیکن وہاں اچھے ہوٹل نہیں ہیں کیوں کہ آرٹیکل 370 کی وجہ سے کوئی بھی غیر کشمیری باشندہ وادی میں زمین خریدنے سے قاصر ہے اسی لیے وادی میں بڑے ہوٹلوں کی کمی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ زمین خریدنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے کوئی بھی کمپنی وہاں اپنا پلانٹ نہیں لگاتی جو جموں و کشمیر کی ترقی کی راہ میں حائل ہے لیکن اب کشمیری عوام کو بھی روزگار ملے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.