نئی دہلی: بنگلورو ، فرید آباد ، اندور اور حیدرآباد دنیا کے 36 شہروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو 'جی 20 گلوبل اسمارٹ سٹی الائنس' کے تحت نئی ٹیکنالوجی کو محفوظ طریقے سے اپنانے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 22 ممالک کے 36 شہروں نے نئی تکینیک اپنانے کے عہد کے علاوہ محدود وسائل کے ساتھ کووڈ 19 سے لڑنے میں حکومتوں کا تعاون کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ای ایف نے جی 20 گلوبل اسمارٹ سٹی الائنس کی تیار کردہ نئی عالمی پالیسی کا خاکہ بنانے کے لیے چھ براعظموں کے 22 ممالک سے 36 شہروں کا انتخاب کیا ہے۔
اس فہرست میں بنگلورو، فرید آباد، اندور اور حیدرآباد، لندن ، ماسکو ، ٹورنٹو برازیلیا ، دبئی اور میلبورن شامل ہے۔