اس ڈرون کی خصوصیت یہ رہی کہ اس نے 5 کلو میٹر کی مسافت کو محض 10 منٹ میں طئے کیا جو ایک پیکٹ کو 80 کل میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے متعلقہ مقام پر پہنچایا۔
یوں تو ایسی خدمات فراہم کرنے والی کئی کمپنیاں بازار میں اپنی اجارہ داری قائم رکھے ہوئے ہے جو اپنے صارف کو اشیأ گھر تک پہنچا کر دیتی ہے لیکن زومیٹو نے اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر یہ نیا قدم اٹھایا ہے۔
کمپنی کا اس تعلق کا کہنا ہے کہ اس نے روڈ ٹریفک کو کم کرنے اور صارف کو دیے گئے مقررہ وقت پر سامان پہنچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے لیکن کمپنی نے ابھی تک اس بات ک وضاحت نہیں کیا ہے اس جدید خدمات سے عوام کو کب تک متعارف کیا جائے گا۔
زومیٹو کے سی سی او دیپیندر گوئل کا کہنا ہے کہ' ہم اس جانب کام کررہے ہیں کہ کیسے فوڈ ڈیلیوری کو مزید محفوظ بنائیں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ ڈرون کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔