ETV Bharat / briefs

امن مذاکرات سے قبل خلیل زاد افغانستان پہنچے

author img

By

Published : Jun 10, 2019, 4:18 PM IST

امریکہ کے خصوصی سفیر زلمی خلیل زاد ملک میں امن عمل کو آسان بنانے کے لیے افغانستان پہنچ گئے۔

امریکہ کے خصوصی سفیر زلمی خلیل زاد

افغانستان صلح کے لیے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد قومی اتحاد سرکار کے رہنما ، سیاسی رہنما، سول سوسائٹی اور خواتین کے ساتھ مشاورت کے لیے کابل پہنچے، وہ ایک جامع امن عمل کے تعلق سے امریکی کوششوں کی پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔

اس خبر کی اطلاع افغانستان میں واقع امریکی سفارت خانے نے دی ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق تحریک طالبان کے ساتھ امن مذاکرات ایک اہم مرحلے میں پہنچ گئے ہیں، جاری بیان میں کہا گیا 'امن مذاکرات ایک اہم مرحلے میں پہنچ گئے ہیں، پورے ملک کے شہریوں کو اس کے ساتھ کس طرح شامل کیا جائے تاکہ پائیدار امن قائم کرنے کے لیے سیاسی معاہدہ کیا جا سکے'۔

خیال رہے کہ اپنے دورے کے دوران سفیر خلیل زاد افغانستان معاشرے کے تمام طبقات جیسے نوجوانوں، طالب علموں، خواتین، تاجروں، سرکاری حکام اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ خلیل زاد قطر میں ہونے والی امریکی، طالبان امن مذاکرات کے آئندہ دور میں حصہ لیں گے۔

فریقین کی جانب سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے لیے معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے، اور طالبان یہ ضمانت دے گا کہ افغانستان کا استعمال القاعدہ شدت پسند گروپ (روس میں ممنوعہ قرار) کے ارکان کو پناہ دینے کے لیے نہیں کرے گا۔

Intro:Body:

balls 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.