مغر بی بنگال میں پانچویں مر حلے کی پولنگ کے بعد مختلف مقامات پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاع ہے۔
ہگلی ضلع کے سری رامپور پارلیمانی حلقے میں عام انتخابات کے پانچویں مر حلے کی پولنگ کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔دونوں جانب سے بم بازی اور فائرنگ ہوئی۔فا ئرنگ میں محمد اکبر نام کے ایک نوجوان کے پیر میں گولی لگی۔
پولیس کاکہناہے کہ محمد اکبر نامی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو اہے۔ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔تفتیش جاری ہے۔اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
ترنمول کانگریس کاکہناہے کہ بی جے پی کے حامیوں کی فا ئرنگ میں ترنمول کے کارکن کوگولی لگی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کاکہناہے کہ انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کے کارکنان نے علاقے میں بم بازی اور فائرنگ شروع کردی۔بی جے پی کے امیدوار کو ووٹ دینے والوں پرحملہ کیا جارہاہے۔
مغربی بنگال: سری رامپور میں فائرنگ،نوجوان زخمی - سری رامپور
مغر بی بنگال کے ہگلی ضلع کے سری رامپور علاقے میں سیاسی تصادم کے دوران گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
مغر بی بنگال میں پانچویں مر حلے کی پولنگ کے بعد مختلف مقامات پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاع ہے۔
ہگلی ضلع کے سری رامپور پارلیمانی حلقے میں عام انتخابات کے پانچویں مر حلے کی پولنگ کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔دونوں جانب سے بم بازی اور فائرنگ ہوئی۔فا ئرنگ میں محمد اکبر نام کے ایک نوجوان کے پیر میں گولی لگی۔
پولیس کاکہناہے کہ محمد اکبر نامی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو اہے۔ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔تفتیش جاری ہے۔اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
ترنمول کانگریس کاکہناہے کہ بی جے پی کے حامیوں کی فا ئرنگ میں ترنمول کے کارکن کوگولی لگی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کاکہناہے کہ انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کے کارکنان نے علاقے میں بم بازی اور فائرنگ شروع کردی۔بی جے پی کے امیدوار کو ووٹ دینے والوں پرحملہ کیا جارہاہے۔
News id
Conclusion: