ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے پہلا خصوصی لاک ڈاؤن پیکیج بارہ سو پچاس کروڑ روپے اور دوسرا خصوصی لاک ڈاؤن پیکج 50 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ مساجد کے ائمہ و مؤذنین کو بھی تین تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس معاملے پر یادگیر ڈسٹرکٹ وقف آفیسر عبدالرب نے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ کے رجسٹرڈ ادارے سے جڑے احباب کو (خاص کر مساجد کے ائمہ و مؤذنین) ہر ماہ وقف بورڈ سے ملنے والی امداد کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی کووڈ پیکج میں سے تین تین ہزار روپے دیے جائیں گے۔
عبدالرب نے مزید کہا کہ مستحقین تمام ضروری کاغذات کے ساتھ دفتر وقف سے رجوع کریں اور خصوصی درخواست فارم پُر کریں۔ یادگیر ڈسٹرکٹ وقف آفیسر عبدالرب نے جلد از جلد درخواست فارم جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔