ETV Bharat / briefs

جکارتہ: امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی خاتون کو قید - برطانوی خاتون

انڈونیشیا کی ایک عدالت نے برطانوی خاتون سیاح کو امیگریشن افسر کو تھپڑ رسید کرنے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

اوج تقدس، برطانوی 43 برسی خاتون
author img

By

Published : Feb 7, 2019, 12:55 PM IST

سیاحت کی غرض سے انڈونیشیا جانے والی برطانوی خاتون نے جزیرہ بالی میں پرواز چھوٹنے پر امیگریشن افسر سے بدتمیزی کی اور پاسپورٹ نہ دینے پر افسر کو تھپڑ رسید کردیا۔

undefined

عدالت نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی مرتبہ 43 برس کی اوج تقدس کو طلب کیا، تاہم وہ سماعت میں پیش نہ ہوئیں۔

انڈونیشین عدالت برطانوی خاتون کو بدھ کے روز چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا، لیکن خاتون نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

انڈونیشین حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے مسلسل ایک ہفتہ خاتون کی نگرانی کرنے کے بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، پولیس ترجمان نے بتایا کہ جب اہلکاروں نے اوج تقدس کو گرفتار کرنے لگے تو خاتون نے اہلکاروں پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ چھ ماہ قبل خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیگریشن افسر نے خاتون کو ویزے کی مدت ختم ہونے اور 4 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بتایا تو خاتون گالی گلوچ کرنے لگی اور پاسپورٹ نہ دینے پر اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا۔

Intro:Body:

woman sentenced to six months for slapping indonesian airpor

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.