ETV Bharat / briefs

'ندی کے پانی کا بٹوارہ نہیں کرسکتے' - بنگلہ دیش

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہونے کے باوجود تیستہ ندی کے پانی کا بٹواری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

'بنگلہ دیش کے ساتھ ندی کے پانی کا بٹوارہ نہیں کرسکتے'
author img

By

Published : Jul 2, 2019, 7:12 PM IST

Updated : Jul 2, 2019, 7:44 PM IST

ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اسمبلی میں خطاب کر تے ہوئے کہاکہ 'مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں۔ ہم دونوں اچھے دوست ہیں مگر تیستہ ندی کے پانی کا بٹوارہ نہیں کرسکتے ہیں'۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کے ہاتھوں میں کچھ نہیں ہے۔ ریاستی حکومت ہی تیستہ ندی کے پانی کابٹوارہ کرنے سے متعلق فیصلہ لینے کا حق ہے'۔

انہوں نے کہاکہ تیستہ ندی میں پانی کم ہوتے جارہا ہے۔ ہم اگر ندی کا پانی پڑوسی دوست کودے دیں گے توہم کیا کریں گے۔ ندی میں پانی کم ہونے کی وجہ سے ہلسامچھلی سے محروم ہو رہے ہیں۔

ممتابنر جی کے مطابق مونسون کے وقت ہی ہلسامچھلی مغر بی بنگال آتی ہیں۔اس سے کاروبارمیں زبردست اضافہ ہو تا ہے مگر باقی سیزن میں کاروبار ٹھپ رہتا ہے۔

واضح رہے کہ تیستہ ندی کے معاہدے کی وجہ سے مغر بی بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان رشتے میں تھوڑی تلخی پائی جاتی ہے۔یوپی اے کی حکومت کے دوران تیستہ ندی کے پانی کا بٹوارے پر معاہدہ تقریباًطے ہوچکا تھا لیکن مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کی وجہ سے یوپی اے حکومت پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی تھی۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
Last Updated : Jul 2, 2019, 7:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.