مغربی بنگال کے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور ناراض جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان میٹنگ ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے میٹنگ کے دوران لائیو ٹیلی کاسٹ کی ہدایت دی تھی مگر پرنٹ میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔
وزیراعلیٰ نے جونیئر ڈاکٹروں کے تمام مطالبات منظور کر تے ہوئے انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کولکاتا پولیس کمشنر انوج شرما کو شہراوراس کے اطراف کے تمام ہسپتالوں میں جلد از جلد نوڈل آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہسپتالوں میں خصوصی سیل قائم کرنے کی تجویزدی ہے ۔