انہوں نے کہاکہ بییرکپور کے ہیوی ویٹ سیاسی رہنما ارجن سنگھ اپنے آپ کوکسی بادشاہ سے کم نہیں سمجھتے ہیں۔وہ سمجھتے تھے کہ بیرکپور پارلیمانی حلقے کے لوگوں پرحکمرانی کر سکتے ہیں۔لیکن جمہوریت میں ایسا کچھ نہیں ہوتاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پارلیمانی حلقہ بنگاؤں کی بی جے پی کے رہنما کاحال بھی کچھ ارجن سنگھ کی طرح ہے۔ وہ بھی خود کوبنگاؤں کے مہاراجہ سمجھتے تھے لیکن عام انتخابات میں لوگوں نے انہیں ایسا سبق سکھایا کہ وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔