آر ایل ایس پی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہاکہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ ریاستی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے اے ای ایس سے بچوں کی مسلسل اموات ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعلی نے دھیان دیا ہوتا تو ایسی نوبت نہ آتی ۔
سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ اس معاملے میں نتیش کمار کی ناکامی کو چھپانے کیلئے وزیر صحت منگل پانڈے کا استعفیٰ مانگا جارہاہے ۔
نتیش کمار کو اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے اخلاقی طور پرفوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے نہیں تو آر ایل ایس پی 02 جولائی سے نتیش ہٹاﺅ مستقبل بچاﺅ یاترا نکالے گی۔
کشواہا نے کہاکہ ارٹی کی جانب سے یہ یاترا 02 جولائی کو مظفر پور سے شروع ہو کر 06 جولائی کو دار الحکومت پٹنہ میں ختم ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کارکنان اور متاثرہ خاندان بڑی تعداد میں شامل ہوں گے۔
بہار میں نتیش ہٹاو،مستقبل بچاؤ یاترا
راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) نے چمکی بخار، اکیوٹ انسفلائیٹس سینڈروم ۔ اے ای ایس ) سے بہار میں بچوں کی ہورہی اموات کے لئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہاکہ اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو پارٹی 02 جولائی سے ” نتیش ہٹاﺅ مستقبل بچاﺅ یاترا “ نکالے گی۔
آر ایل ایس پی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہاکہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ ریاستی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے اے ای ایس سے بچوں کی مسلسل اموات ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعلی نے دھیان دیا ہوتا تو ایسی نوبت نہ آتی ۔
سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ اس معاملے میں نتیش کمار کی ناکامی کو چھپانے کیلئے وزیر صحت منگل پانڈے کا استعفیٰ مانگا جارہاہے ۔
نتیش کمار کو اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے اخلاقی طور پرفوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے نہیں تو آر ایل ایس پی 02 جولائی سے نتیش ہٹاﺅ مستقبل بچاﺅ یاترا نکالے گی۔
کشواہا نے کہاکہ ارٹی کی جانب سے یہ یاترا 02 جولائی کو مظفر پور سے شروع ہو کر 06 جولائی کو دار الحکومت پٹنہ میں ختم ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کارکنان اور متاثرہ خاندان بڑی تعداد میں شامل ہوں گے۔
noman
Conclusion: