ETV Bharat / briefs

'درآمدات فیس بڑھانے پرامریکہ کے ساتھ بات چیت جاری'

مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ امریکی مارکیٹ میں بھارتی مصنوعات پر درآمدات فیس بڑھانے کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور اس کا برآمدات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

درآمدات فیس بڑھانے پرامریکہ کے ساتھ بات چیت جاری
author img

By

Published : Jun 22, 2019, 3:44 PM IST

گوئل نے امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات کو عام پسندیدہ نظام سے باہر کرنے کے معاملے پر کہا کہ اس کا بھارتی برآمد ات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔
جی پی ایس میں کچھ بھارتی مصنوعات شامل تھے، جن کی امریکہ کو ہونے والے بھارتی برآمد ات میں معمولی حصہ داری تھی۔اس نظام کے تحت بھارتی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ میں معمولی 3.9 فیصد درآمد چھوٹ ملتی تھی جو امریکہ نے پانچ جون کو واپس لے لیا۔
گوئل نے کہا کہ باہمی تجارت کو بڑھانے کے لئے بیرون ملک کے ساتھ بات چیت کا عمل معمول پر ہے اور یہ مسلسل جاری رہتی ہے۔ بات چیت میں بھارتی مصنوعات پر درآمدات کی فیس بڑھانے کا قضیہ بھی شامل ہے۔
امریکہ نے اپنے بازار میں اسٹیل پر 25 فیصد اور المونیم پر 10 فیصد درآمدات فیس بڑھادی ہے۔ اس کی وجہ سے بھارتی اسٹیل اور المونیم کی برآمدات میں کمی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کو برآمدات میں ہونے والےا سٹیل میں 35 فیصد اور المونیم میں 14 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.