ETV Bharat / briefs

ٹی ایم سی رہنما کا سر عام گولی مار کر قتل

ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے کارپوریٹر کا سرعام گولی مار کر قتل کردیا گیا، یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے۔

tmc-leader-shot-dead
author img

By

Published : Jun 5, 2019, 4:24 PM IST

Updated : Jun 5, 2019, 7:17 PM IST

ریاست بھر میں برسراقتدار پارٹی اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں پر حملے لگاتار بڑھتے جارہے ہیں، ڈم ڈم نگر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آنے والے وارڈ نمبر 6 میں ٹی ایم سی کے رہنما نرمل کنڈو کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، یہ علاقہ نمتا پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے ۔

tmc-leader-shot-dead

ایک بائک پر سوار نامعلوم بندوق برداروں نے گزشتہ روز 7:30 بجے قریب نرمل کنڈو پر حملہ کیا تھا یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اس وقت اپنی سیاسی رسہ کشی کے باعث کافی موضوع بحث بنا ہوا ہے، کیونکہ یہاں جئے شری رام اور جئے مہا کالی کے نعروں کے درمیان دونوں پارٹیوں کے رہنما ایک دوسرے پر جم کر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ اور ایسے حالات میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل سے ریاست کے سیاسی ماحول مزید بگڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی مغربی بنگال کے ضلع نادیا میں میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ستیہ جیت بسواس کو بھی گولی مار کر قتل کیا گیا تھا ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 5, 2019, 7:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.