ETV Bharat / briefs

ٹرین سے كٹ كر ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت - مشرقی وسطی ریلوے

مشتعل لوگو ں نے آج صبح لاش کے ساتھ اسماعیل پور اسٹیشن پر ریل ٹریک کو جام کر دیا ۔

ٹرین سے كٹ كر تین افراد کی موت
author img

By

Published : Apr 1, 2019, 3:19 PM IST

بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے مغل سرائے-گیا ریل سیکشن کے اسماعیل پوراسٹیشن پر کل دیر شب ٹرین سے كٹ كر ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہو گئی۔

ریلوے پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے گرووا ڈویژن کے نگوا پنچایت کے جينگر گاؤں کے رہائشی رام جی یادو (60) ان کی اہلیہ مناكا دیوی (50) اور بہو سونی دیوی (30) کے ساتھ مغل سرائے-گیا سواری گاڑی سے اسماعیل پور اسٹیشن پر اترے تبھی اپ لائن سے آرہی سيالده ایکسپریس کی زد میں آ گئے۔
اس حادثہ میں تینو ں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ سے مشتعل لوگو ں نے آج صبح لاش کے ساتھ اسماعیل پور اسٹیشن پر ریل ٹریک کو جام کر دیا جس کی وجہ سے اپ ن لائین پر ٹرینوں کو آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ریلوے پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا شاہد حسنی نوری جن کا کل حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا، آج ان کی نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں آئے مسلمانوں نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نم آنکھوں سے ان کو ان کی آخری آرام گاہ پہنچایا۔

Body:وی او
عالمی شہرت یافتہ عالم دین بزرگ مولانا شاہد حسنی نوری میاں کا کل حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ جس سے رامپور اور قرب و جوار کے مسلمان ہی نہیں بلکہ پورے ملک اور بیرون ملک میں رہنے والے مسلمان، جو مولانا کی شخصیت سے واقفیت رکھتے ہیں، سدمے میں آ گئے تھے اور انتقال کی خبر سننے کے بعد ہی لوگوں کا ان کی رہائش گاہ پر پہنچے کا سلسلہ جاری ہے آج ان نماز جنازہ کا اہتمام رامپور قلع کے وسیع میدان میں عمل میں آیا جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے ان کی نماز جنازہ ادا کی اور بارگاہ الہی میں خصوصی دعا مغفرت کی۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو شہر سے تین میل کے فاصلے پر واقع سیجنی گاؤں میں ان کی خبرگاہ کے لئے مختص مقام پر لے جاکر دفن کیا گیا۔ مرحوم کا شمار ہندوستان کے جید علماء کرام میں ہوتا تھا۔ مفتی شاہد علی تمام ہی طبقہ ہائے حیات میں یکساں احترام کے ساتھ دیکھے جاتے تھے۔ ان کے انتقال سے جو علمی دنیا میں خلاء پیدا ہوا ہے اس کی بھرپائی ناگزیر ہے۔ انہیں علم الکلام پر دسترس حاصل تھی۔ اس موقع پر تنظیم علماء اسلام کے جنرل سیکریٹری نے اپنی گفتگو میں مفتی شاہد نوری کی حیات و خدمات پر مختصر روشنی ڈالی۔
بائٹ: مولانا شہاب الدین رضوی، جنرل سکریٹری تنظیم علماء اسلام

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.