پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ جب ملک کے عوام آکسیجن، ویکسین، ہسپتال بیڈ، ادویات کی کمی سے جدوجہد کر رہے ہیں تو بہتر ہوگا کہ حکومت ایک نئی عمارت وزیر اعظم کا گھر 13،000 کروڑ سے بنانے کی بجائے وسائل کو لوگوں کی جان بچانے کے لگائے تو اس طرح کے اخراجات سے عوام میں پیغام جاتا کہ سرکار کی ترجیحات کسی اور سمت میں ہے۔
اس سے قبل پارٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس منصوبے پر حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں دو کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ صورتحال ہے تو ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعظم آفس، وزارتی دفتر، پارلیمنٹ کی نئی عمارت بنانا زیادہ ضروری ہے یا زندگی بچانے والی ادویات، آکسیجن، وینٹیلیٹر، ہسپتال کے بیڈز مہیا کرانا۔
'یہ وقت وزیر اعظم ہاؤسنگ تعمیر پر ہزاروں کروڑ خرچ کرنے کا نہیں' - ادویات کی کمی
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی تعمیر پر 13000 کروڑ روپے کی موزونیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وسائل کو لوگوں کی جان بچانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور یہ وقت کا تقاضہ ہے۔