تمل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع میں ایک پرائیوٹ بس اور لاری میں ہوئی شدید ٹکر سے تقریبا 20 لوگوں کے ہلاک ہونے اور 31 لوگوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات کے مطابق صبح کے تقریبا 3 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو تریپور اور کوئمبٹور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ 20 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔