ETV Bharat / briefs

سنیل دت ہندی سنیما میں بطور انٹری ہیرو داخل ہوئے

ہندی سنیما میں سنیل دت واحد ایسے اداکار تھے، جنہوں نے صحیح معنوں میں انٹری ہیرو کا کردار ادا کیا اور اسے برقرار بھی رکھا۔

News
News
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 1:21 PM IST

بلراج رگھوناتھ دت عرف سنیل دت 6 جون 1929 کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔ وہ بچپن سے ہی اداکار بننے کے خواہش مند تھے۔

سنیل دت کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زندگی گزارنے کے لیے انہوں نے بس ڈپو میں چیکنگ کلرک کے طور پر کام کیا جہاں انہیں 120 روپے ماہانہ اجرت ملتی تھی۔ اس درمیان انہوں نے ریڈیو سیلون میں بھی کام کیا جہاں وہ فلمی اداکاروں کا انٹرویو لیا کرتے تھے۔

ہر انٹرویو کے لئے انہیں 25 روپے ملتے تھے۔ سنیل دت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1955 میں آئی فلم ’ریلوے پلیٹ فارم‘ سے کیا اور سال 1955 سے 1957 تک انہوں نے کندن، راجدھانی، قسمت کا کھیل اور پائل جیسی کئی بی گریڈ فلموں میں کام کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔

سنیل دت کی قسمت کا ستارہ 1957 میں ریلیز ہوئی فلم مدر انڈیا سے چمکا۔ اس فلم میں سنیل دت نے نرگس کے چھوٹے بیٹے کا منفی کردار ادا کیا تھا۔ کیریئر کے ابتدائی دور میں منفی کردار ادا کرنا کسی بھی نئے اداکار کے لئے چیلنج سے بھر پور ہوتا ہے۔ لیکن سنیل دت نے اس چیلنج کو بخوبی قبول کیا اور اینٹی ہیرو کا کردار نبھاکر آنے والی نسلوں کو بھی ترغیب دی۔

سنیل دت نے کئی فلموں میں منفی رول ادا کئے جن میں جینے دو، ریشما اور شیرا، ہیرا، پَران جائے پَر وچن نہ جائے، 36 گھنٹے، گیتا میرا نام، زمی، آخری گولی ، پاپی وغیرہ فلمیں قابل ذکر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.