ETV Bharat / briefs

عراق میں خودکش حملہ، متعدد ہلاک - 15 injured

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع مارکیٹ میں ایک خودکش بم دھماکہ ہوا ہےجس میں 11 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

عراق میں خودکش حملہ، متعدد ہلاک
author img

By

Published : May 10, 2019, 11:15 AM IST

دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں واقع ایک جمیلہ مارکیٹ میں عوام کی بھیڑمیں خودکش بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق میں خودکش حملہ، متعدد ہلاک

پولیس حکام کے مطابق جمیلہ مارکیٹ میں ہوئے خودکش حملہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ رواں برس 12 اپریل کو عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے ہمرین میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

فوجی ترجمان جنرل یحیٰ رسول نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے خصوصی احکامات کے مطابق انسداد دہشت گرد ادارے نے ہمرین کے پہاڑوں میں موجود داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں پر حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 30 اگست کو بھی مغربی عراق کے صوبے انبار میں القائم کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں داعش نے 50 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.