ETV Bharat / briefs

بارہمولہ میں فوجی افسر کی خود کشی - شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک فوجی افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کرلی۔

بارہمولہ میں فوجی افسر کی خود کشی
author img

By

Published : Mar 30, 2019, 1:29 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق بارہمولہ کے کنزر کے ٹاؤن ہال کے قریب ہفتہ کی صبح آئی ٹی بی پی سے وابستہ ایک سب انسپکٹر نے دوران ڈیوٹی اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ پر ہی گولیاں برسائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ گولیوں کی آوز سنتے ہی اس کے ساتھی فوجی کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں غلطاں دیکھا۔

پولیس نے بتایا کہ فوجی افسر کو فوراً نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قراردیا۔

مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر چندر مانی کے بطور ہوئی ہے۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوجی افسر کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کے کیا وجوہات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود وادی میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے گذشتہ ماہ راج سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ ہوائی فوج میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سال 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے واقع ہوئی ہے۔

Intro:byte of CEO

Body:byte of Chief Education Officer

Conclusion:byte of chief education officer
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.