ETV Bharat / briefs

بہن نے بھائی کا قتل کیا

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ایک حقیقی بہن نے جائیدادحاصل کرنے کے لالچ میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مل کر بھائی کا قتل کردیا ۔

بہن نے بھائی کا قتل کیا
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 5:03 PM IST

قتل کے تقریبا 13 دن بعد پولیس نے اس معمہ کو سلجھاكر ملزم بہن اور بھانجے کو گرفتار کر لیا ۔ قتل کی واردات کو انجام دینے والا کلیدی ملزم مقتول کا بہنوئی تاہم پولیس کی گرفت سے باہر ہے ۔

پاؤنی تھانہ انچارج راجابھيا نے بتایا کہ مقامی کیشو کشواہا (25) اپنے مکان میں بڑی بہن رامادیوي کشواہا، بہنوئی مہر سنگھ اور بھانجے راجو سنگھ کے ساتھ رہتا تھا ۔ کیشو کی دو اور بہنیں ہیں ۔

تین سال پہلے بیوی کے چلے جانے کے بعد کیشو نے اپنی زمین تینوں بہنوں میں ڈھائی ڈھائی بیگھہ تقسیم کر دی تھی ۔ باقی زمین کی پیداوارسے وہ اپنی زندگی بسر کرتا تھا۔ اسی درمیان بڑی بہن گڈی کو اندیشہ ہوا کہ کیشو اس زمین کو اس کی دونوں بہنوں کو دینے والا ہے تو اس نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مل کر کیشو کو راستے سے ہٹانے کی سازش رچی ۔

سازش کو انجام دینے کے لیے 11 جون کی رات تینوں نے مل کر کیشو کا رسی سے گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ اس کے بعد ملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.