ETV Bharat / briefs

بدایوں کے ایس ڈی ایم کی کورونا سے موت - رام مورتی میموریل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ

اترپردیش کے بدایوں سب ڈویژنل مجسٹریٹ سہسوان کی آج بریلی کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی ہے.

SDM died
SDM died
author img

By

Published : Apr 29, 2021, 9:47 PM IST

ایس ڈی ایم کشور گپتا کا علاج بریلی کے رام مورتی میموریل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ہورہا تھا۔ جہاں انہوں نے صبح پانچ بجے آخری سانس لی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع کے کسی انتظامی افسر کی موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ جس نے پورے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔

ایس ڈی ایم کشور گپتا کی موت پر تحصیل اسٹاف اور وکلا نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایس ڈی ایم کا تعلق ضلع بلیا سے تھا۔ وہ 30 جون کو ریٹائر ہونے والے تھے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بدایوں دیپا رنجن نے بتایا کہ کشور گپتا سہسوان تحصیل میں سب ڈویژنل آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ پنچایت انتخابات کے دوران کووڈ سے متاثر ہوئے تھے۔ دیر رات ان کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی اور ان کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.