عدالت عظمی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سکسینہ کو نوٹس جاری کیا اور اس کاتفصیلی ردعمل بھی طلب کیا۔
ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ سکسینہ کے آئی ٹی آر بلیک منی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق کچھ نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔
جج سنجیو کھنہ کی صدارت والی سپریم کو رٹ کی تعطیلی بنچ نے یہ بھی ہدایت دی کہ سکسینہ کی بیماریوں کا پتہ لگانے کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائرکٹر کے ذریعہ قائم کردہ ایک میڈیکل بورڈ اس کی جانچ کرسکتا ہے۔