عوام سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ' بی جے پی کا مقابلہ کانگریس سے نہیں بلکہ علاقائی پارٹیوں سے تھا۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا بی جے پی کو شکست کا سامنا کہاں کرنا پڑا؟ پنجاب میں۔ اور وہاں کون ہے؟ سکھ مذہب کے لوگ۔ بی جے پی بھارت میں کسی اور ریاست میں کیوں نہیں ہاری؟ علاقائی پارٹیوں کے سبب بی جے پی کو شکست ہوئی نہ کہ کانگریس کی وجہ سے۔'
انہوں نے راہل گاندحی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امیٹھی میں خود شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسد الدین اویسی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان خود کو پہچانیں، اپنی صفوں کو مضبوط کریں، کسی کے رحم و کرم پر نہ رہیں کیونکہ ہم خیرات پر زندہ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔