راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے پہاڑگنج علاقے کے رہنے والے سماجی کارکن حاجی رفعت انتقال کرگئے۔
انہوں نے صبح فجر کی نماز کے بعد اپنی آخری سانس لی، اب عصر کی نماز کے بعد انہیں جے پور کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
حاجی رفعت صوفی باتوں کی تشہیر کے لیے ریاست راجستھان میں جانے جاتے تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں پیغمبر اسلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر ہمیشہ عمل کرنے پر زور دیا۔ ان کی نگرانی میں میلادالنبی کاجلوس محمدی نکلا کرتا تھا، ان کے انتقال کی خبر ملنے کی بعد میں جے پور سمیت دیگر مقامات پر غم کا ماحول نظر آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے ان کو خراج عقیدت پیش کی جارہی ہے، اطلاع کے مطابق صبح فجر کی نماز کے بعد میں ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
حاجی رفعت کا مشہور سماجی کارکنوں میں شمار ہوتا ہے۔