پی سی چاکو اننت ناگ پارلیمانی نشت پر بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں ۔ انہوں کچھ روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ یاسین ملک ایک سیاسی رہنما ہیں لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ انہیں قید سے رہا کریں۔
جموں کے رانی پارک علاقے میں ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کے اس بیان کے خلاف احتجاج کیا ۔
احتجاج کے دوران محبوبہ مفتی اور پی سی چاکو کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔
ڈوگرہ فرنٹ کے صدر راکیش گپتا نے کہا کہ محبوبہ مفتی جب حکومت میں ہوتی ہیں تو تب انہیں آئین ہند اچھا لگتا ہے۔ محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ کشمیر میرے ساتھ ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 10 فیصدی لوگوں نے ووٹ ڈالا تو محبوبہ مفتی کے ساتھ کون ہیں پی ڈی پی کا قلم دوات نشان عسکریت پسندوں کا ہیں اور محبوبہ مفتی کی سوچ پاکستانی سوچ ہے اب تیاری ہوچکی ہیں محبوبہ کو پاکستان بھیجنے کی۔