ETV Bharat / briefs

اف! یہ کمر توڑ مہنگائی - petrol

پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سب سے پہلی پریشانی یہ ہوگی کہ ڈیزل اور پیٹرول اب تک کے سب سے مہنگی سطح پر پہنچ جائیگا۔ وہیں دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق تیل کے عالمی بازار میں بھی تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر تیل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائیگا۔ گزشتہ چند دنوں سےبھارتی بازار میں تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل بھی رہا ہے۔

بجٹ 2019
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 11:36 PM IST

Updated : Jul 6, 2019, 11:11 PM IST

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا عام صارف پر کیا اثر پڑے گا؟
بجٹ 2019: حکومت کی جانب سے بڑھائی گئی سپیشل ایڈیشنل اکسائز ڈیوٹی اور روڈ اور انفراسٹرکچر سیس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں دو سے تین روپئے تک کا اضافہ ہوگا۔

وزیر خارجہ کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے دوران یہ بتایا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپئے کا اضافہ ہوگا جبکہ بڑھائی گئی رقم میں سے ایک روپئے کو سڑک اور انفراسٹرکچر پر خرچ کیا جائے گا۔

بجٹ 2019

منگل کو 16 ویں دفعہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا تاہم گذشتہ تین دنوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نہ کوئی اضافہ اور نہ ہی کوئی کمی آئی ہے جبکہ آج پیٹرول کی قیمت 70.51 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 64.33 روپئے فی لیٹر رہی۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیا بھی مہنگی ہو جائیں گی۔ امید یہ بھی ہے کہ پیٹرول کے قیمتوں کے اضافے کا سیدھا اثر دیگر اشیا کے لانے اور لے جانے پر پڑیگا۔ جس کی وجہ سے اشیا اور بھی مہنگی ہوں گی۔ جس کا سیدھا اثر عام شہریوں کی زندگی پر پڑے گا۔

عالمی تیل بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور امکان ہے کہ رواں برس کے آخر تک فی بیرل تیل 100 ڈالر کے قریب پہنچ جائیگا۔ ایک بار پھر ان اضافوں کا سیدھا اثر عام آدمی پر پڑیگا۔

ماہرین کا ایسا ماننا ہے کہ بھارتی ریزرو بینک ملک کے اقتصادی صورت حال پر مسلسل نظر بنائے ہوئے ہے اور ممکن ہے کہ وہ جلد ہی دوسرے بینکوں کو قرض دینے کی شرح میں 25 بیسیس پوائنٹس کا اضافہ بھی کر سکتی ہے جس کی وجہ سے ملک میں افراط زر کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ یعنی مہنگائی مار ڈالے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو سود کی شرح میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ اور لون دونوں مہنگے ہو جائیں گے۔

وہیں دوسری جانب اس کا اثر عام آدمی کے جیب پر بھی پڑیگا جس میں بچت پہلے کے مقابلے کم ہونے کے ساتھ مشکل بھی ہو جائیگی۔ کیوں کی سروس چارجز بھی بڑھیں گی اور بقیہ دیگر خام اشیا بھی مہنگی ہوں گی جو سیدھے طور پر عام آدمی کی بچت پر اثر ڈالے گا۔

اگر ایسے حالات ہوئے تو ملک کے عام آدمی کو افراط زر کی مار جھیلنی پڑے گی۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی میں 4 سے 5 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جو عوام کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بیرون ممالک کی سیر و تفریح کے علاوہ پڑھائی اور دوسرے کاروبار اور تجارت بھی پہلے سے مہنگا ہو جائیگا۔ عالمی بازار میں تیل کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی بھارتی کرنسی کی قدر کم ہونی شروع ہو جایئگی۔ جس کا اثر بھی عام آدمی کی جیب پر پڑیگا۔

انفلیشن کے بڑھنے کی وجہ سے بھارتی ریزرو بینک کو سود کی شرح میں بھی اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ جس کے وجہ سے اس کا سیدھا اثر لون لینے والوں پر پڑیگا۔موجودہ افراط زر کی صورتحال کے پیش نظر آر بی آئی سود کی شرح میں اضافہ کرسکتا ہے۔ ماہرین نے مستقبل میں شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Jul 6, 2019, 11:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.