پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب کا ہے۔دولا گڑھ سے سیالدہ آرہی بس میں ایک خاتون اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ سفر کررہی تھی۔اچانک ولنگنٹن موڑ پر دو شخص خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے۔
اس درمیان خاتون نے ایمرجنسی 100نمبر پر کال کرکے پولس سے رابطہ کیا ہے۔اگلے 8منٹ پر این آر ایس میڈیکل کالج کے پاس مقامی پولس اور ٹریفک پولس نے بس کو گھیر لیا۔
تاہم دو میں سے ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ ایک کو پولس نے گرفتار کرلیا۔دوسرے ملزم کی تلاش جارہی ہے۔