ریاستی انتخابی افسر وینکٹیشور لو نے یہاں بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی مہاراج گنج ،گورکھپور ،کشی نگر،دیوریا ،بانس گاؤں (درج فہرست ذات)،گھوسی،سلیم پور،بلیا،غازی پور،چندولی،وارانسی،مرزاپور اور رابرٹس گنج(درج فہرست ذات) لوک سبھا پارلیمانی حلقوں میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔ان 13لوک سبھا حلقوں میں 29اپریل تک پرچہ نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں پرچہ نامزدگی کی جانچ 30اپریل کو کی جائے گی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ دو مئی شام تین بجے سے پہلے مقرر کی گئی ہے ،جس کے بعد امیدواروں کی آخری فہرست جاری کردی جائےگی۔ان علاقوں میں ووٹنگ 19مئی کو ہوگی۔
ان 13لوک سبھا پارلیمانی حلقوں میں دو کروڑ 32لاکھ ووٹر ہیں،جن میں ایک کروڑ 26لاکھ مرد اور ایک کروڑ چھ لاکھ خواتین ووٹر ہیں جبکہ 1416تیسری جنس کے ووٹر ہیں۔ساتویں مرحلے میں 18سے 19سال کے دو لاکھ 19ہزار 473 ووٹر پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ 80سال سے زیادہ کے 377515ووٹر ہیں۔
مسٹر لو نے بتایا کہ 13لوک سبھا پارلیمانی حلقوں میں کل 13979پولنگ مراکز اور 25874پولنگ بوتھ ہیں۔
وارانسی سمیت13لوک سبھاسیٹوں کےلئے نوٹیفکیشن جاری - وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ
وزیراعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میدان عمل گورکھپور سمیت مشرقی اترپردیش کے 13پارلیمانی حلقوں کےلئے لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کی نوٹیفکیشن پیر کو جاری ہونے کے ساتھ ہی ان سیٹوں پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ریاستی انتخابی افسر وینکٹیشور لو نے یہاں بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی مہاراج گنج ،گورکھپور ،کشی نگر،دیوریا ،بانس گاؤں (درج فہرست ذات)،گھوسی،سلیم پور،بلیا،غازی پور،چندولی،وارانسی،مرزاپور اور رابرٹس گنج(درج فہرست ذات) لوک سبھا پارلیمانی حلقوں میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔ان 13لوک سبھا حلقوں میں 29اپریل تک پرچہ نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں پرچہ نامزدگی کی جانچ 30اپریل کو کی جائے گی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ دو مئی شام تین بجے سے پہلے مقرر کی گئی ہے ،جس کے بعد امیدواروں کی آخری فہرست جاری کردی جائےگی۔ان علاقوں میں ووٹنگ 19مئی کو ہوگی۔
ان 13لوک سبھا پارلیمانی حلقوں میں دو کروڑ 32لاکھ ووٹر ہیں،جن میں ایک کروڑ 26لاکھ مرد اور ایک کروڑ چھ لاکھ خواتین ووٹر ہیں جبکہ 1416تیسری جنس کے ووٹر ہیں۔ساتویں مرحلے میں 18سے 19سال کے دو لاکھ 19ہزار 473 ووٹر پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ 80سال سے زیادہ کے 377515ووٹر ہیں۔
مسٹر لو نے بتایا کہ 13لوک سبھا پارلیمانی حلقوں میں کل 13979پولنگ مراکز اور 25874پولنگ بوتھ ہیں۔
news id
Conclusion: