ETV Bharat / briefs

گجرات میں تیز بارش کے سبب پانچ ہلاک - اسٹیچیو آف یونیٹی

گجرات میں موسلا دھار بارش کے سبب پیش آئے مختلف واقعات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔

گجرات میں تیز بارش کے سبب پانچ ہلاک
author img

By

Published : Jun 29, 2019, 5:21 PM IST

آج صبح چھ بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 اضلاع کے 92 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے جس میں سب سے زیادہ 204 ملی میٹر یعنی آٹھ انچ ضلع ولساڈ کے واپی شہر میں ہوئی ہے۔ بارش کا زیادہ اثر جنوبی گجرات میں ہوا ہے۔

آج دوپہر دو بجے تک کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح سے مجموعی طور پر 74 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔ ضلع نوساری کے کھیرگام میں 184 ملی میٹر، ضلع ڈانگ کے وگھئی میں 181 ملی میٹر نوساری کے چکھلی میں 127 ملی میٹر، وانسدا میں 106 ملی میٹر اور ضلع نرمدا کے گروڈیشور میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ا س سے قبل کے 24 گھنٹے میں ولساڈ کے پارڈی میں 180 ملی میٹر، کپراڈا میں 155 ملی میٹر اور عمر گام میں 148 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ ولساڈ شہر میں 137 ملی میٹر بارش درج کی گئی تھی۔ وڈودرہ کے کرزن اور نوساری میں 104 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

بارش کے دوران ضلع بھاؤ نگر میں اکھلول ندی میں طغیانی کے سبب احمد سے بھاؤ نگر جارہی ایک کار بہہ جانے سے اس میں سوار سات میں سے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب وڈودرا شہر میں بارش کے پانی سے لبالب نالے میں گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ چھوٹا ادے پور ضلع میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

برسات سے معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ جنوبی اور وسطی گجرات میں کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش کے دوران ضلع نرمدا کے کیوڑیا کے نزدیک واقع دنیا کے سب سے بلند مجسمے اسٹیچیو آف یونیٹی میں بھی پانی کا رساؤ ہورہا ہے جس کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس دوران ریاست میں اب تک کل اوسط سالانہ بارش کا 12 فیصد سے زیادہ درج کیا جاچکا ہے

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.