کجوری میں انتخابی مہم سے واپس آتے وقت دلیپ گھوش کی گاڑی پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیااوران کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔دلیپ گھوش کے علاوہ دیگر تین گاڑیوں میں توڑ پھور کی گئی۔
دلیپ گھوش کا کہناہے کہ حیرت کی بات ہے کہ پولیس کی موجودگی میں میری گاڑی پر حملہ کیا گیا۔یکے بعد دیگر تین گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد شرپسندگروہ فرار ہو گئے۔پولیس تماشائی بنی رہی۔
دلیپ گھوش نے مزیدکہاکہ پولیس اس وقت حکمراں جماعت کے لیے کام کر رہی ہے۔اسی لیے پولیس کے سامنے شرپسندآتے ہیں اوراپوزیشن رہنما کوزدوکوب کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔
ترنمول کانگریس کاکہناہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر نے خودہی اپنی گاڑی پر حملہ کرانے کے بعدترنمول کے حامیوں پرالزام لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر نتیجہ آنے سے قبل شکست تسلیم کر چکے ہیں۔