بھوپال میں بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے پرچہ نامزدگی کے بعد آج صبح پوجا پاٹھ کرکے بی جے پی کارکنان کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بھوپال میں بڑھتی مخالفت کے سبب ریاستی حکومت سے اپنی سکیورٹی پختہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے تحت ان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
سادھوی کے گھر پر ہتھیار بند پولیس تعینات کی گئی ہے۔جو ہر آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھ رہی ہے۔ اسی کے ساتھ پرگیہ ٹھاکر کی انتخابی مہم کے دوران بھی حفاظتی دستہ آس پاس موجود رہے گا ۔
اس تعلق سے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ یہ حفاظتی انتظام پرگیہ ٹھاکر کو اس لیے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ بعد میں کسی صورت میں پرگیہ ٹھاکر ریاستی حکموت پر یہ الزام نہ لگا سکے کہ مطالبے کے باوجود سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو معقول سیکورٹی نہیں دی گئی ہے ۔