کیرالہ کے كوٹايم کے پالا میں واقع فاؤنڈیشن کے صدرا ےبي جے جوس نے اتوار کو دونوں وزرائے اعظم کو خط لکھ کر شکایت کی کہ اسرائیل کے تافین انڈسٹریل زون میں ’ماکہ بریویری کمپنی‘ نے اپنی شراب کی بوتلوں اور کین پر بابائے قوم کی تصویر چسپاں کی ہیں۔
فاؤنڈیشن کے صدر نے اسے شراب بنانے والی کمپنی کی جانب سے غیر مناسب طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شراب کی بوتلوں پر چسپاں کی گئی تصاویر کو’ امت شموني‘ نام کے شخص نے ڈیزائن کیا ہے۔