ETV Bharat / briefs

لکھنؤ: پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی پریشان

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 6:49 AM IST

ریاست اترپردیش میں اس وقت کورونا کا قہر جاری ہے، جسے دیکھتے ہوئے حکومت نے ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ ایک طرف جہاں لوگ آکسیجن، دوائی اور اسپتال میں بیڈ کے لئے پریشان ہیں وہیں دوسری جانب پھل اور سبزی کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی پریشان ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی پریشان

پھلوں کی آسمان چھوتی قیمتوں کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پھل دکاندار رنجیت نے بتایا کہ اس وقت پھلوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ منڈی سے ہمیں پہلے کم قیمت پر پھل مل جاتے تھے لیکن اب وہی پھل کے لئے کئی گنا زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

رنجیت نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ پورے شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ معلوم رہے کہ سیب 240 روپے فی کلو، سنترا 160 روپے فی کلو، انگور 120 روپے فی کلو، کیوی 240 روپے فی کلو یا ایک عدد 60-70 روپے کا، پپیتا 70 روپے فی کلو اور موسمبی 120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 15 روز پہلے تک سبھی پھلوں کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں تھیں لیکن جیسے جیسے شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، ویسے ویسے پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ جانکار بتاتے ہیں کہ ڈاکٹرز کی صلاح پر 'وٹامن سی' والے پھلوں کو کھانے سے وبائی امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد سے ہی ہر طرح کے پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

حالانکہ دکاندار رنجیت نے بتایا کہ منڈی سے ہمیں زیادہ قیمت پر پھل مل رہے ہیں لہٰذا ہم لوگ بھی اضافی قیمت پر لوگوں کو پھل فروخت کر رہے ہیں۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار یوپی حکومت نے ریاست میں پوری طرح لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا لہٰذا پھل منڈی ہوں یا سبزی منڈی کسی میں باہر سے پھل سبزی آنے میں دشواری نہیں ہو رہی ہے۔

ریاست میں جس تیزی سے پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اسی طرح سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ حال یہ ہوگیا ہے کہ لیموں کی اتنی زیادہ مانگ بڑھ گئی ہے کہ کچھ روز پہلے تک 10 روپے میں چار سے پانچ لیموں ملتے تھے، وہی اب مشکل سے ایک یا دو مل پاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں بڑی تعداد میں کورونا مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو آکسیجن، ریمڈیسیور انجیکشن کی ضرورت ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالا بازاری میں ملوث ہیں، وہیں دوسری جانب پھلوں کی مانگ بڑھتے ہی پھل کا کاروبار کرنے والے چھوٹے بڑے بیوپاریوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام آدمی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے ذمہ داران کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ غریب عوام ہر طرف سے پریشان ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.