مہاراشٹر کے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اس طرح کی معلومات دیتے ہوئے مزید کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہیں۔ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں کنٹونمنٹ زونس قائم کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ کورونا ویکسینیشن مہم بھی تیزی پیدا کردی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے اسٹیٹ سی ای او آدار پونہ والا سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں کووڈ ویکسین کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا تھا، جس کے بعد ریاستی وزارت صحت کی جانب سے سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بائیو ٹیک کمپنی کو مکتوب لکھے گئے اور اس مکتوب میں گزارش کی گئی کہ کورونا ملک کی معیشت پر اثر انداز نہ ہو۔
درخواست میں کہا گیا کہ کورونا کے اثرات مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے اس لئے کورونا ویکسین کی قیمتوں میں رعایت دی جائے۔ جس کے جواب میں کل کابینی سیکریٹری راجیو گاوباکو سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ریاستی سی ای او آدار پونہ والا کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ریاست میں 18 سال سے 45 سال کی عمر کے افراد کو جو ویکسین دی جائے گی اس کی قیمتوں میں 300 سے 400 روپیے کی تخفیف ہوسکتی ہے، اگر کمپنی نے 300 روپیے فی ویکسین کم کیے تو ریاستی سرکار کو کئی ہزار کروڑ روپئے کا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔