ابھیشیک بنرجی کو ترنمول کانگریس کا قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے جانے کے ساتھ ممبر پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیدار کو ریاستی ترنمول کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ہے اور ڈولا سین کو آل انڈیا ورکرز آرگنائزیشن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی میں کئی اہم عہدوں پر نئے چہرے کو موقع دیا گیا ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ پارٹی کی امیج کو داغدار کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے ۔ممتا بنرجی نے 2024کے لوک سبھا انتخابات کا ہدف دیتے ہوئے پارٹی کی تنظیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔سیانی گھوش کوپارٹی یوتھ ونگ کی سربراہی سونپی گئی ہے ۔پارٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد سیکریٹری جنرل پارتھوچٹرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریسن ے ایک عہدہ ایک شحص کی پالیسی اپنائی گئی ہے ۔اراکین پارلیمنٹ ریاست کے باہر پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔
ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں کو لال بتی والی گاڑیوںکے استعمال سے گریز کریں۔کوئلے اور مویشی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو برداشت نہیں کیا جائے گی۔ ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں کو سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم رہنے سے روکتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کریں ، ان کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔