جسٹس ارون مشرا اور آر ایم شاہ کی بینچ نے مقدمےکی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما کو آئندہ پانچ دنوں تک کوئی گرفتار نہیں کرسکتا ہے۔28 مئی تک انہیں گرفتاری سے محفوظ رکھا جائے گا۔
بی جے پی کے رہنما ارجن سنگھ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ تھا۔ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ سنایا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ 'ملک میں عام آدمی کے لیے آ ئین ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ایک آدمی جب کسی سازش کا شکار ہوتا ہے تو اسے سپریم کورٹ سے مدد مانگی چاہیے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سچائی کی جیت ہوتی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کے مطابق میں جب سے بی جے پی میں شامل ہوا ہوں اس وقت سے ترنمول کانگریس مجھے جھوٹے الزامات میں پھنسانے کا کوئی موقع گنوا نہیں رہی ہے۔
'ملک میں عام آدمی کے لیے آئین ہے' - بی جے پی
سپریم کورٹ سے آئندہ پانچ دنوں تک گرفتاری پر روک لگانے کے فیصلے کے بعد بی جے پی کے رہنما نے کہاکہ 'ملک میں عام آدمی کے لیے بھی آئین ہے'۔