ETV Bharat / briefs

لتیہار: پولیس جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک ، اسلحہ برآمد

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 1:59 PM IST

جھارکھنڈ کے ضلع لتیہار کے گارو پولیس تھانہ علاقے میں ہفتے کے روز پولیس اور کالعدم ماؤنواز تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے نکسلیوں کے مابین ایک جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک ہوگیا۔

crime news
crime news

پلامو ریجن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) راجکمار لکڑا نے بتایا کہ اس جھڑپ میں ایک نکسل کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

جائے وقوعہ کے لئے ہیڈ کوارٹر سے اضافی نفری روانہ کردی گئی ہے۔ اس دوران پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نکسلیوں کے خلاف علاقے میں چھاپے مارنے کے لئے 203 کوبرا بٹالین ، 214 بٹالین سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جھارکھنڈ جیگوار کی جانب سے مہم چلائی جا رہی ہے ۔

دریں اثنا کوکو پیری جنگل میں سیکیورٹی فورسز کے جوان آگے بڑھ رہے تھے ، تبھی چھوٹو کھروار کے دستہ کے ارکان نے فائرنگ شروع کردی ۔ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی ۔ تقریبا ایک گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری فائرنگ کے بعد ایک نکسلی مارا گیا جبکہ دیگر جنگلات کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔موقع سے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے چارہتھیار سمیت متعدد سامان برآمد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.