اس دوران رایچور میں وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی آمد پراحتجاج کرنے والوں کی کمارسوامی نے کوئی بات نہ سنی اور ان پر لاٹھی چارج کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مودی کو ووٹ دیا تھا۔ اور ہم سے مسائل حل کا مطالبہ کررہے ہو۔
اس طرح کی بات کرنے پر بی جے پی کے ایم یل اے بی جی پاٹل نے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کوعوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو ڈرانے کی بات کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ صرف جے ڈی ایس پارٹی کے نہیں ہیں بلکہ پوری ریاست کے وزیر اعلی ہیں۔اور انہیں ریاست کی عوام کے مسائل کو سن کر حل کرنا چاہیئے۔وزیر اعلی کے پاس ہر کوئی اپنے اپنے مسائل کے ھل کے لیے آتا ہے ان کے مسائل کو حل کرنا وزیر اعلی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
وزیر اعلی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں ڈرانے کا کام کررہے ہیں۔